انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سورۃ پڑھتے ہوئے امام کو حدث ہوجائے اور خلیفہ کو وہ سورۃ یاد نہ ہو تو کیا کرے؟ امام مثلاً کوئی سورۃ پڑھ رہا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ، اب جو مقتدی اس کا خلیفہ بنا ہے اس کو وہ سورۃ یاد نہ ہوت وہ اور کوئی سورۃ پرھ کر رکوع کردے، یہ ضروری نہیں ہے کہ اسی سورۃ کو پڑھے بلکہ اگر وہ امام بقدر قرأت واجب پڑھ چکا ہے تو یہ خلیفہ اس کی جگہ جاکر فوراً رکوع کرسکتا ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۴۰۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)