انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کعبہ شریف پر نظر پڑے حضرت سعید بن مسیب ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرؓ سے میں نے سنا کہ جب تم بیت اللہ دیکھو تو یہ دعاء پڑھو: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ حَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلامِ (بیہقی:۵/۷۳) اس کے بعد دنیا اورآخرت کی بھلائی کی دعا مانگے کہ کعبہ کے دیکھنے کے وقت دعا قبول ہوتی ہے۔ حضرت ابو امامہ ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا رویت کعبہ کے وقت آسمان کے دروازےکھول دیئے جاتے ہیں اورمسلمان کی دعا قبول ہوتی ہے۔ اولاً کعبہ پر جہاں سے نظر پڑجائے ہاتھ اٹھائے پھر دعامانگے کہ یہ قبولیت دعا کا وقت ہے۔