انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
چاند نظرآنے کے بعد نمازِ عید کو کس وقت مؤخر کرنے کی گنجائش ہے؟ اگر چاند کا ثبوت قبل زوال ایسے وقت ہوا کہ نمازی عیدگاہ میں وضو کرکے آسکتے ہیں اور زوال سے پہلے نماز ادا کرسکتے ہیں تو نمازِ عید ادا کی جائے گی، اگر اتنا وقت بھی نہیں ہے کہ وضو کرکے نماز کے لئے جمع ہوسکیں تو زوال کے بعد نماز ادا نہ کی جائے بلکہ دوسرے دن کے لئے مؤخر کردے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۷۴،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)