انوار اسلام |
س کتاب ک |
مختلف مسالک یا مکاتبِ فکر امام کی اقتداء کے مسائل واحکام احناف اور اہلِ حدیث ایک دوسرے کی اقتداء کرسکتے ہیں یا نہیں؟ نماز کے جن احکام میں احناف اور غیر مقلدین کا اختلاف ہے ان میں عہد صحابہؓ سے اختلاف رائے رہا ہے اور ائمۂ مجتہدین میں بھی ان مسائل کی بابت ایک سے زیادہ آراء رہی ہیں، اس لئے ان مسائل کو وجہِ نزاع نہیں بنانا چاہئے، بہت سے مسائل میں حضور ﷺ کے ایک سے زیادہ عمل منقول ہیں، اسی لئے صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی اپنے اجتہاد اور ذوق کے مطابق الگ الگ احادیث کو ترجیح دیا ہے، سلف صالحین نے کبھی ان مسائل کو ایک دوسرے کی مخالفت کا باعث نہیں بنایا اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز ادا کرتے رہے، اس لئے غیر مقلد حضرات احناف کے پیچھے اور احناف غیر مقلدین کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۷۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۳۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)