انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مصالحت کیلئے صحابہ کی کوشش محتاط صحابہؓ اس خانہ جنگی کی تیاریاں دیکھ دیکھ کر کف افسوس ملتے تھے،مشہور صحابی حضرت ابودرداؓ، اورحضرت ابو امامہؓ باہلی سے مسلمانوں کی یہ بدبختی نہ دیکھی گئی؛چنانچہ دونوں بزرگوں نے امیر معاویہؓ کے پاس جاکر ان سے کہا کہ علیؓ تم سے زیادہ خلافت کے مستحق ہیں، پھر تم کیوں ان سے لڑتے ہو، انہوں نے جواب دیا عثمانؓ کے قصاص کے لئے، ان لوگوں نے کہا کیا ان کو علیؓ نے قتل کیا ہے،کہا اگر قتل نہیں کیا ہے تو قاتلین کو پنادہ دی ہے اگر وہ ان کو ہمارے حوالے کردیں تو ہم سب سے پہلے ان کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لئے تیار ہیں، یہ مطالبہ سن کر دونوں بزرگ حضرت علیؓ کے پاس گئے اوران سے صورت حال بیان کی ،امیر معاویہؓ کا یہ مطالبہ سن کر حضرت علیؓ کی فوج سے بیس ہزار آدمی نکل آئے اور نعرہ لگایا کہ ہم سب عثمانؓ کے قاتل ہیں ،حضرت ابودرداءؓ اورحضرت ابوامامہؓ نے یہ رنگ دیکھا تو مایوس ہوکر ساحلی علاقہ کی طرف نکل گئے اورپھر کسی قسم کی کوشش نہیں کی۔ اخبار الطوال:۱۸۱، ہم نے مختصر جستہ جستہ واقعات نقل کئے ہیں،کیونکہ ان واقعات کی تطویل اورتسلسل بیان سے کوئی فائدہ نہیں