انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سورۂ فلق اورسورۂ ناس حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آج رات جو آیتیں مجھ پر نازل کی گئیں(وہ ایسی بے مثال ہیں کہ) ان جیسی آیات دیکھنے میں نہیں آئیں،وہ سورہ قل اعوذ برب الفلق اور سورہ قل اعوذ برب الناس ہیں۔ (مسلم،حدیث نمبر:۱۸۹۱) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب رات کو سونے کے لیے لیٹتے تو دونوں ہتھیلیوں کو ملاتے اور :قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَداورقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَق اورقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر ہتھیلیوں میں دم فرماتے ،پھر جہاں تک آپ کے ہاتھ مبارک پہنچ سکتے ان کو جسم مبارک پر پھیر تے ،پہلے سر اور چہرے اور جسم کے سامنے کے حصے پر پھیرتے ،یہ عمل تین مرتبہ فرماتے۔ (ابو داؤد،حدیث نمبر:۵۰۵۶)