انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز ِظہر و عصر میں قراءت آہستہ اور باقی نمازوں میں زور سے کیوں کی جاتی ہے؟ آنحضرت ﷺ کے زمانے سے اسی طرح چلا آتا ہے کہ ظہر و عصر کی قرأت آہستہ کی جاتی ہے،ا ور فجر، مغرب اور عشاء کی بلند آواز سے۔ کسی حکم کے ثبوت کی سب سے بڑی وجہ آنحضرت ﷺسے اس کا ثبوت ہوتا ہے، اس کے بعد کسی اور وجہ کی کسی موٴمن کو ضرورت ہی نہیں، بلکہ عوام کو مسائلِ شرعیہ کی وجہ پوچھنا مضر ہے، اگرچہ ہر شرعی حکم میں حکمتیں ہیں اور بحمداللہ اہلِ علم کو وہ حکمتیں معلوم بھی ہیں، مگر عوام کو حکمتوں کے درپے نہیں ہونا چاہئے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۰۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)