انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قربانی بت پرست لوگ جب حج کو آتے تو قربانی کے لئے اونٹ بھی لاتے جن کو بتوں پر چڑھایا جاتا،ان اونٹوں کے گلے میں جوتا باندھ کر لٹکادیتے اوران کے کوہان کو زخمی کردیتے تھے جو علامت اس بات کی تھی کہ یہ قربانی کا اونٹ ہے پھر کوئی شخص اس اونٹ سے تعرض نہ کرتا،اونٹوں کے بچے،بھیڑیں اورمختلف چوپائے بتوں پر قربان کیے جاتے تھے،بعض قبائل ان بتوں پر آدمی کی قربانی بھی چڑھاتے تھے۔ بعض مورخین کا قول ہے کہ عرب کے بت پرست توحید کے قائل تھے اورخدا کو ایک جانتے تھے،ان بتوں کی پرستش وہ یوں کرتے تھے یہ بارگاہِ الہی میں ان کے سفارشی ہیں،ان میں بعض قبائل کا یہ عقیدہ تھا کہ جس شخص کی قبر پر اونٹنی ذبح کی جاتی ہے وہ قیامت کےدن اسی اونٹنی پر سوار ہوکر اٹھے گا،یہ عقیدہ دلیل اس بات کی ہے کہ وہ حشر ونشر اوریوم جزا کے قائل تھے۔