انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عروۃ بن الزبیرؒ (۱)جب تم کسی سے بھلائی دیکھو تو اس کی وجہ سے اس سے محبت کیا کرو اس لئے کہ اس نیکی کے علا وہ اور بھی نیکیاں اس کے پاس ہوں گی ، اسی طرح اگر کسی سے کوئی بدی دیکھو تو اس سے ناراض رہو اس لئے کہ اس کے ساتھ مزید برائیاں بھی ہوں گی ۔ (۲)عالم کے علم سے سب سے زیادہ مستغنی اور لاپرواہ اس کے گھر والے ہوتے ہیں ۔(یعنی دوسرے لوگ باہر سے آکر اس کے علم سے مستفیض ہوتے ہیں مگر گھر والے اپنی بے طلبی کی بنا پر محروم رہتے ہیں )۔ (۳)تم لوگ علم حاصل کرو اس لئے کہ اگرچہ آج تم قوم میں چھوٹے ہو مگر کل کے دن تم سردارِ قوم بھی بن سکتے ہو ، پس جو شخص کسی قوم کاشیح و مقتدا ہوجائے تواس کے لئے جہالت کس قدر بری چیز ہے۔