انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** موت کی علامت ظاہر ہونےلگے حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ پر جب موت کے آثار آئے تو پیالہ میں پانی تھا آپ اس میں ہاتھ ڈالتے اورپانی اپنے چہرے پر مل لیتے، پھر فرماتے : اَللّٰھُمَّ اَعِنِّی عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَراتِ الْمَوتِ . (ابن ماجہ:۱۰۴،اذکار:۱۲۰،ترمذی:۱۹۲) حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ میری طرف ٹیک لگائے ہوئے یہ پڑھ رہے تھے اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَالْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَعْلیٰ. (اذکار:۱۲۰) فائدہ: اگر کسی کو قرائن اور علامتوں سےمعلوم ہوجائے کہ آخر وقت ہے تو ان ماثورہ دعاؤں میں لگ جائے،آل اولاد بیوی بچوں کے جہمیلے میں نہ پڑے۔