انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حرف و مقطعات والی سورتیں قرآن حکیم کی وہ سورتیں جو حروف مقطعات سے شروع ہوتی ہیں ان میں یہ حیرتناک حساب بھی موجود ہے کہ وہ حرف جو کسی سورت کے شروع میں آگیا ہے وہ اس کے مجموعی حروف سے زیادہ استعمال ہوا ہے۔ مثلا سورۂ ق میں لفظِ ق تمام حروف سے زیاہ تکرار کے ساتھ آیا ہے۔ اسی طرح سورۂ نون میں لفظ نون دوسرے حروف سے زیادہ تکرار کے ساتھ آیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک عجیب وغریب بات اور بھی ہے اور وہ یہ کہ حروف مقطعات میں حروف کی تعداد بالترتیب کم ہوتی چلی گئی ہے۔ مثلاً،سورۂ بقرہ کی ابتداء میں آ لٓمٓ میں ا ل م کی بالترتیب تعداد یہ ہے الف ۴۶۰۰بار لام ۳۲۰۴بار میم ۲۱۹۵بار یہی سورۂ آل عمران میں ال م کے بارے میں صادق آتی ہے ان کی مجموعی تعداد بالترتیب حسب ذیل ہے۔ الف ۲۵۷۸بار لام ۱۸۸۵ار میم ۱۲۵۱بار سورۂ عنکبوت میں دیکھئے الف ۷۸۴بار لام ۵۵۴بار میم ۳۴۴بار سورۂ روم میں دیکھئے الف ۵۴۷بار لام ۳۹۶بار میم ۳۱۸بار الف ۶۴۵بار لام ۴۷۹بار میم ۲۶۰بار را ۱۳۸بار ان حروف کی گنتی ہر جگہ پہلے حرف کے مقابلہ میں گھٹتی چلی گئی ہے،کیا کسی انسان کے کلام میں یہ اہتمام ممکن ہے؟ ظاہر ہے کہ بالکل نہیں ؛بلکہ انسان کسی بھی چھوٹی سی کتاب میں بھی اس اہتمام کو برقرار نہیں رکھ سکتا اوراس کو کمپیوٹر کی ایجاد سے پہلے ان باتوں کی ہوا بھی نہیں لگی تھی یہ شواہد اہل علم و عقل کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اللہ کی کتاب میں مزید غور و فکر کریں اور دیکھیں کہ کیا کیا خزانے اس سمندر کی گہرائی میں پوشیدہ ہیں۔۔