انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب دوبارہ سوئے حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی (رات میں بستر سے اٹھے (مثلا پیشاب پاخانہ جائے یا وضو نماز وغیرہ سے فارغ ہو) پھر بستر پر آئے تو اپنے کپڑے کے اندرونی حصہ کو جھاڑے، اسے نہیں معلوم کہ اس نے اس میں کیا چھوڑا ہے،پھر لیٹ جائے پھر یہ دعاء پڑھے۔ بِاسْمِکَ رَبِّ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِکَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَکَ الصَّالِحِينَ . (بخاری،باب التعوذ والقراءۃ عند المنام،حدیث نمبر:۵۸۴۵) ترجمہ:تیرے نام سے اے اللہ ہم نے اپنے پہلو کو رکھا اور تیری ہی مدد سے اٹھایا، اگر تو میری روح کو روک لے تو اس پر رحم فرما، اگر بھیج دے تو اس طرح حفاظت فرما جس طرح صالحین بندے کی حفاظت کرتا ہے۔