انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تالیف کتبِ حدیث ایک اور عنوان سے سندکے ساتھ حدیثیں جمع کرنا صرف اسی دور تک تھا کہ حدیث کے یہ مسانید (سندوالے مجموعے) مرتب نہ ہوئے تھے یاکچھ مرتب ہوگئے تھے مگر کچھ احادیث رہ گئی تھیں، جوسند سے روایت ہوتی تھیں؛ مگران مجموعوں میں نہ آئی تھیں، پانچویں صدی ہجری تک یہ سلسلہ چلتا رہا، اس کے بعد اپنی سند سے روایت کرنے کا سلسلہ بند ہوگیا اور آئندہ انہی مجموع ہائے حدیث کی سند چلنے لگی، اب اس نئے دور میں تخریج اور انتخاب ہی وہ دو موضوع تھے، جن پر مزید جمع وتدوین کا کام ہوسکتا تھا یاسلسلہ شروح تھا جن پر محدثین قلم اُٹھاسکتے تھے، تاہم یہ صحیح ہے کہ اب تالیفِ حدیث کی محنت آئندہ ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔