انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تقدیر کی ایک مثال اس کی مثال بالکل بچہ کی سی ہے،بچہ چلنا یا بولنا کیسے سیکھتا ہے،وہ پہلے چلنے اوربولنے کی خود کوشش کرتا ہے تو اس کے والدین اس کو چلنا سکھاتے ہیں بچہ پاؤں اٹھاتا ہے اوروالدین اس کے ہاتھ پکڑ کر اس کو دوچار قدم چلاتے ہیں اور اس طرح رفتہ رفتہ آہستہ آہستہ چلنا سیکھتا ہے،وہ پہلے زبان ہلاتا ہے اورمبہم آوازیں نکالتا ہے تو والدین اس کو بامعنی الفاظ کی تلقین کرتے ہیں اور اس طرح دونوں کوششیں مل کر کارآمد ہوتی ہیں؛اسی طرح تقدیر الہٰی اورعمل انسانی باہم مل کر انسانوں کی عملی تاریخ تیار کرتے ہیں۔