انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مذہبی نظام قریش کا مذہبی نظام بہت بڑا اور منظم تھااس لئے کہ حج کے لئے اطراف و اکناف سے ہزاروں لوگ جمع ہوتے تھے اور بہت کچھ نقد و جنس بتوں پر چڑھایا جاتا تھا، یہ انتظام چھ عہدوں میں تقسیم تھا ، ۱، عمارہ : کعبہ کی نگرانی اور دیکھ بھال ، یہ بنو ہاشم کے ذمہ تھی، ۲- سقایہ : حج کے زمانہ میں زائرین کو پانی فراہم کرنا، اس کے ذمہ دار بھی بنو ہاشم تھے، ۳- رفادہ : حاجیوں کے لئے کھانا پکانا اور غرباء کی خاطر مدارات کرنا ،یہ کام بنی نوفل کے ذمہ تھا، ۴- سدانہ : کعبہ کی دربانی اور کلید برداری،یہ بنو عبدالدار کے ذمہ تھی، ۵ - ایسار : خانہ کعبہ میں رکھے ہوئے بتوں سے استخارہ کرنا جو تیروں کے ذریعہ انجام دیا جاتا تھا، اس پر ہاں یا نہیں لکھا ہوتا تھا،یہ کام بنو جمح کے ذمہ تھا، ۶- اموال المجرّہ : بتوں پر چڑھا وے ، اوقاف، نقد و جنس کا انتظام اور نگرانی،یہ کام بنو سہم کے سپرد تھا،