انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جوشخص لاؤڈاسپیکر سے اذانِ جمعہ سنے توکیا اس پرجمعہ فرض ہے؟ ادائےجمعہ اور فرضیتِ جمعہ کے لیے فقہاء نے جوشرائط رکھی ہیں، ان کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے، مثلاً کسی جہاز میں کوئی مسلمان ریڈیو پراذان کی آواز سنے، یاریل میں سنے، یاچھوٹے دیہات میں سنے یاجنگل میں سنے، یابیت الخلاء میں سنے، توکیا ان سب مقامات پرمحض اذان سننے سے جمعہ واجب ہوجائے گا؛ ہرگز نہیں؛ بلکہ اذان کی آواز سننے پرجمعہ فرض ہونے کا مقصود یہ ہے کہ جس بستی میں شرائطِ جمعہ موجود ہوں وہ اذان سے پہلے پہلے ضروریات سے فارغ ہوجائے اور اذان سنتے ہی جمعہ کے لیے حاضر ہونے کی کوشش کرے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۶۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)