انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب بیت الخلاء سے نکلےتویہ دعا پڑھے حضرت ابو ذرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو یہ دعاء پڑہتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْحُزْنَ وَالْاَذَی وَعَافَانِیْ ترجمہ:تعریف اللہ کی جس نے دور کیا مجھ سے غم اور تکلیف دہ چیزوں کو اورعافیت بخشی (الدعاء:۳۷۲،ابن سنی:۲۲،بسندحسن) بعض روایت میں الحزن نہیں ہے حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول پاک ﷺ بیت الخلاء سے نہیں نکلتے مگر غفرانک پڑھتے۔ (ترمذی،صفحہ۷،ابن سنی،صفحہ۲۳،بسند حسن غریب) حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول پاک ﷺ جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یہ دعاء پڑہتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذَا قَنِیْ لَذَّتَہُ وَاَبْقیٰ فِیَّ قُوَّتَہُ وَاَذْھَبَ عَنِّی اَذَاہُ ترجمہ:تعریف اس اللہ کی جس نے اس کی لذت سے آشنا کرایا، مجھ میں اس کی قوت کو باقی رکھا اوراس کی تکلیف کو مجھ سے دور کیا۔ (الدعاء:۹۶۷،اذکار:۲۲،ابن سنی،۲۵،بسند حسن غریب) حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا جو بیت الخلاء سے نکلے یہ پڑھے . اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَخْرَجَ عَنِّی مَایُوْذِیْنِیْ وَاَمْسَکَ عَلَیَّ مَایَنْفَعْنِیْ ترجمہ:تعریف اس اللہ کی جس نے مجھ سے میری تکلیف دہ چیز کو دور کیا اور اس چیز کو روکے رکھا جو میرے لئے مناسب تھی۔ (الدعاء:۹۶۸،بسند ضعیف)