انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قعدۂ اخیرہ میں التحیات کے بعد غلطی ہوجائے تو کیا سجدۂ سہو واجب ہے؟ اگر کسی نے آخری قعدہ میں تشہد یا درود شریف پورا یا تھوڑا، عمداً یا بھول کر پڑھ لیا یا کوئی اورقراءت، تسبیح یا دعاء وغیرہ پڑھ دی تواس صورت میں اس پر سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا، اس لئے کہ یہ دعاء و ثناء کا موقع ہے ، جتنا چاہے اس میں طول ہوسکتا ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۸، زکریا بکڈپو، دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۸، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۹۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)