انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ظالم،قاتل وجابر کے ظلم سے دعاء انس (۱)حضرت انس ؓ کو حجاج نے ایک موقعہ پر قتل کی جب دھمکی دی تو حضرت انس ؓ نے حجاج سے کہا تم ہرگز نہیں کرسکتے،ہمیں حضور پاک ﷺ نے شیطان مردود اورمتکبر ظالم سے حفظ کی دعا بتادی ہے جس سے میں حفاظت حاصل کرتا ہوں، حجاج نے گھٹنے ٹیک دیئے اورپوچھا وہ کیا ہے، ہمیں بھی سکھادو، حضرت انس ؓ نے فرمایا تم اس کے اہل نہیں؛چنانچہ ان کی آل اولاد سے اس نے کوشش کی مگر وہ پانہ سکا اور سہل کو ان کے لڑکے نے بتادیا ،وہ دعاء یہ ہے۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَدِیْنِی، بِسْمِ اللہِ عَلٰی مَا اَعْطَانِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ بِسْمِ اللہِ عَلٰی اَھْلِیْ وَمَالِی اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ رَبِّیْ، اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہ شَیئاْ اَجِرْنِی مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ رَجِیْمِ وَمِنْ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ، اِنَّ وَلِیِّی اللہ الَّذِیْ نَزَّلَ الْکَتَابَ وَھُوَ یَتَولَّی الصَّالِحِیْنَ،فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَا اِلٰہ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم (الدعاء:۲/۱۲۹۴،بسند ضعیف) ترجمہ:اللہ کا نام اپنے دین پر،اللہ کا نام ہر اس شے پر جو رب عزوجل نے ہمیں بخشا ہے،اللہ کا نام اپنے اہل وعیال پر اوراپنے مال پر،اللہ بڑا ہے،اللہ بڑا ہے،اللہ بڑا ہے، اللہ ہی میرا رب ہے،اس کے ساتھ میں کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا،حفاظت فرما ہماری شیطان مردود اورہرضدی ظالم سے،یقیناً اللہ کارساز ہے،پس اگر وہ روگردانی کریں تو کہہ دو کہ اللہ ہمیں کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں،اسی پر بھروسہ ہے وہ بزرگ عرش کا رب ہے۔