انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
میت کے گھر کا کھانا جائز ہے؟ طعامِ اہلِ میت وہ ہیں، جورواجاً اہلِ میت کے ذمہ تیجہ، دہم، چہلم وغیرہ کے طور پرلازم کردیا جائے، اہلِ میت کومیت کی تجہیز وتکفین اور غم وحزن کی وجہ سے پکانے کی فراغت نہیں ہوتی، توایک دن، دووقت کا کھانا قرابت دار لوگ ان کے پاس بھیج دیں؛ اگراہلِ میت خود پکائیں تب بھی منع نہیں، جوشخص بطورِ مہمان تعزیت کے لئے آیا ہے، اہلِ میت اس کواپنے ساتھ کھلائیں گے وہ منع نہیں، یہ خیال کہ تین روز تک اہلِ میت کے گھر کوئی چیز نہ کھائی جائے، اغلاط العوام میں سے ہے، فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاویٰ محمودیہ:۹/۲۷۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)