انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عورتوں میں حدیث کی روایت حضرت ابو سعید خدریؓ(۷۴ھ)کہتے ہیں کہ ایک خاتون حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اوراس نے عرض کیا: "ذَهَبَ الرِّجَالُ بِحَدِيثِكَ فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِكَ يَوْمًا نَأْتِيكَ فِيهِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَكَ اللَّهُ"۔ (بخاری،بَاب تَعْلِيمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،حدیث نمبر:۶۷۶۶،شاملہ،موقع الاسلام) ترجمہ:مرد تو آپ کی حدیثیں لے جاتے ہیں، آپ ہمارے لیے بھی کوئی دن مقرر کردیں، ہم آپ کے پاس آئیں اور آپ ہمیں پڑھادیں۔ اس روایت سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جس طرح صحابہ کرام دربار رسالت سے فیض پاتے رہے صحابیات بھی اسی ذوق ایمانی سے حدیث کی طلب گار ہوتی تھیں ورنہ ان کے لیے علیحدہ دن مقرر کرنے کوئی ضرورت نہ تھی اور یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ عہد اول میں ہی عورتوں میں نقل روایت کا سلسلہ قائم ہوچکاتھا،ان دنوں عورتوں تک کو یہ بات معلوم تھی کہ حدیث کا سر چشمہ بھی تعلیم الہٰی ہے۔ بہر حال یہ ایک حقیقت ہے کہ جس طرح علم دین رجال امت میں سند سے جاری ہوا عورتوں میں بھی حدیث کی روایت اسی قوت علم اور اہتمام عمل سے جاری ہوئی اور آج تک خواتین امت میں دین کی یہ محنت کسی نہ کسی صورت میں چلی آرہی ہے۔