انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مطرف بن عبداللہؒ (۱)اگر میں تمام رات سوؤں اور صبح کو اپنے سونے پر نادم ہوں تویہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں رات بھر قیام کروں اور صبح کو سونے والوں پر اپنے کو فضیلت دوں ۔ (۲)جس بندہ کا ظاہر و باطن برابر ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ میرا حقیقی بندہ ہے ۔ (۳)لوگوں میں سب سے زیادہ خطاوار وہ ہے جو دوسروں کی خطاؤں کے ذکر میں لگا ہوا رہتا ہے۔ (۴)شرافت کو پکڑے رہو ، اور تم اپنے بھائیوں کے نزدیک شریف اسی وقت تک رہوگے جب تک کہ اپنی حاجت ان تک نہ لے جاؤ ۔ (۵)وہ شخص تیرا ساتھی اور دوست نہیں جو تیرے پاس لوگوں کی غیبت کرتا ہے۔