انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مولانا فقیر محمدؒ (۱)جو شخص فضولیات میں مبتلا ہوگا وہ کبھی ضروریات کی طرف متوجہ نہیں ہوسکتا ۔ (۲)اتحاد و اتفاق کی جڑ تواضع ہے ، اور تواضع کی اصل مجاہدۂ نفس ہے ، کیونکہ تواضع اس کا نام نہیں کہ زبان سے خاکسار ، نیازمند اور ذرّۂ بے مقدار کہہ دیا ، بلکہ تواضع یہ ہے کہ اگر تم کو ذرّۂ بے مقدار اور خاکسار سمجھ کر کوئی برا بھلا کہے اور حقیر و ذلیل کرے تو تم کو انتقام کا جوش پیدا نہ ہو ۔ (۳)بخدا اقرارِ خطا سے اور عزّت بڑھ جاتی ہے ، کچھ نہ ہو تو یہ ضرور ہے کہ اقرارِ خطا میں خدا کی رضاء ضرور ہے ۔ (۴)تم ایسے متواضع ہوجاؤ کہ ہر چیز میں تمہاری تواضع کا اثر ظاہر ہو ، تم کو ظاہری اسبابِِ عزّت کی ضرورت نہیں ، انسان تو وہ ہے جو کمالات میں بادشاہ ہو گو ظاہر میں فقیر ہو ۔ (۵)تم اپنے کو مٹادو ،گمنام کردو، سب سے الگ ہوجاؤ تو پھر تمہاری محبوبیت کی یہ شان ہوگی کہ تم چپ رہوگے اور تمام مخلوق میں تمہارا شہرہ ہوجائےگا ، جیسے عنقاء نے اپنے کو مٹایا تو اس کا نام اس قدر مشہور ہوا کہ مخلوق کی زبان زد ہے ۔