انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ترکِ جمعہ کا گناہ کیا ہے؟ بلاعذر جمعہ چھوڑدینا بہت ہی گناہ اور محرومی کی بات ہے، مسنداحمد میں ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مریو ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جس نے تین دفعہ بلاضرورت جمعہ چھوڑ دیا اس کے دل پرمہر لگادی جاتی ہے اور بعض روایتوں میں ہے کہ اس کا دل منافقوں کا سا ہوجاتا ہے، بیماری شدید بارش، دشمن کا خوف اور بینائی سے محرومی ان اعذار میں سے ہے جن کی وجہ سے فقہاء نے ترکِ جمعہ کی اجازت دی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۶۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)