انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء خفی کی فضیلت حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مخفی دعاء جہری دعاء پر ۷۰ درجہ فضیلت رکھتی ہے۔ (ابو الشیخ،کنزالعمال:۲/۴۶) ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ دعاء میں سکون وطمانیت اختیار کرو تم کسی بہرے اور غائب سے نہیں دعاء کررہے ہو،تم اس سے دعاء کررہے ہو جو (ہرطرح) سننے والا قریب ہے،تمہارے ساتھ ہے۔ (کنزالعمال:۲/۵۱) ہاشم نے کہا کہ مجاہد نے ایک شخص کو زور سے دعاء مانگتے ہوئے سنا تو کنکری ماری(یعنی اسے منع کیا)۔ (ابن ابی شیبہ:۳۷۷) فائدہ:جہراًدعاء کی بھی اجازت ہے،تنہادعاء کرنے والے کے لئے مخفی دعاء افضل ہے،تعلیماً جہر کی بھی اجازت ہے۔