انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صاحب البرید یارئیس البرید ہرایک صوبہ میں محکمہ ڈاک کی حفاظت ونگرانی واہتمام کے لیے خلیفہ کی طرف سے ایک صاحب البرید یعنی پوسٹ ماسٹر جنرل مقرر ہوتا تھا، جس کا کام شاہی ڈاک کی روانگی اور قاصدوں کے لیے راستہ کی چوکیوں میں سواریوں کا بندوبست کرنا ہوتا تھا؛ اسی کے زیراہتمام ہرایک منزل پرگھوڑوں، خچروں یااونٹوں کی ایک مناسب تعداد ہمہ اوقات موجود ومستعد رہتی تھی، صاحب البرید کا یہ بھی فرض ہوتا تھا کہ وہ اپنے صوبہ کے تمام اہم حالات اور ضروری اواقعات کی خبریں بہم پہنچائے اور دربارِ خلافت کواس کی اطلاع دے، صاحب البرید کے ماتحت جاسوسوں کی ایک جمعیت رہتی تھی، جس کے ذریعہ سے وہ اس صوبہ کی رعایا، وہاں کے حکام اور صیغوں کے حالات سے خلیفہ کواطلاع دیتے رہتے تھے، صاحب البرید ہرایک شہر میں اپنا ایک نائب مقرر کرتا تھا، اسی محکمہ کے ذریعہ سے رعایا کے خطوط بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا دیے جاتے تھے؛ اسی صاحب البرید کے ماتحت نامہ برکبوتروں کا بھی اہتمام رہتا تھا، صاحب البرید کے پاس ایک ایسا رجسٹر بھی رہتا تھا جس میں ہرایک ڈاک خانہ اور چوکی کا فاصلہ، سمت اور وہاں کے عملہ کی فہرست درج رہتی تھی۔