انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مغرب و عشاء کے درمیان حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مغرب و عشاء کے درمیان کی دعاء رد نہیں ہوتی۔ (کنز:۲/۶۷) تنہا جنگل میں حضرت ربیعہ بن وقاصؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: تین موقعوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں۔ (۱)جنگل میں تنہا کوئی شخص ہو اور نماز پڑھ رہا ہو۔ (۲)مقابلۂ کفار میں کوئی شخص تنہا رہ گیا ہو اوراس کے ساتھ اس سے بھاگ گئے ہوں۔ (۳)اوروہ شخص جو شب آخر میں نماز پڑھ رہا ہو۔ (ابن مندہ،کنز:۲/۶۲)