انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جنازہ کے ساتھ زور سے تسبیحات پڑھنا کیسا ہے؟ جنازہ میں ساتھ چلنے کا مقصد عبرت وموعظت کا حاصل کرنا ہے، یعنی آدمی ساتھ چلتے ہوئے موت کا، آخرت کا اور قبروحساب کا استحضار کرتا رہے؛ تاکہ اپنے اعمال کی اصلاح اور گناہوں سے بچنے کی طرف توجہ ہوسکے، خاموشی کی حالت عبرت آموزی اور غور وفکر کے لئے زیادہ موزوں ہوتی ہے اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں، تین مواقع پرخاموش رہنا اللہ تعالیٰ کومحبوب ہے، ایک تلاوتِ کلام مجید کے وقت، دوسرے جہاد کے وقت اور تیسرے جنازہ کے ساتھ۔ اسی لئے فقہاء نے جنازہ کے ساتھ بلند آواز میں ذکر کرنے کومکروہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دل ہی دل میں ذکر کرے؛ اس لئے اگرجنازہ کے ساتھ ذکر کرنا ہوتوآہستہ کرے، رسول اللہ ﷺ سے اس موقع پرکوئی خاص ذکر ثابت نہیں، اس لئے یہ بھی درست ہے کہ جنازہ کے ساتھ چلنے والے خاموش رہیں اور اپنے ذہن کوآخرت کی طرف متوجہ رکھیں اور ذکرواستغفار یامردہ کے لئے دُعاء وغیرہ کا اہتمام کریں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۹/۴۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۷۵،۲۸۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)