انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عہد نبوی کی مساجد آنحضرتﷺ نے مساجد کی تعمیر پر بھی زور دیا تھا اور اس امر کی تاکید فرمائی تھی کہ جو معلم ہو وہ اپنے مقام پر عبادت کے لئے ایک مسجد فوراً تیار کرے، آپ ﷺ کے عہد مبارک میں بڑی بڑی آبادیوں میں کئی مساجد تھیں، صرف مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے علاوہ ،(۹)مساجد تیار ہوچکی تھیں جن میں پانچ وقت نماز ہوتی تھی،مکہ سے مدینہ ہجرت کرکے آتے وقت قباء کے مقام پر آپ ﷺ نے ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو مسجد قباء کے نام سے مشہور ہے۔ مسجد بنو عمرو،مسجد بنو ساعدہ، مسجد بنو عبید، مسجد بنوزریق،مسجد بنو سلمہ،مسجد بنو غفار،مسجد بنو اسلم، مسجد بنو جہینہ، مسجد بنو بیاضہ۔ (نقوش لاہور،رسول نمبر)