انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازوں کے بعد تسبیح فاطمی کی تعداد کیا ہے؟ نماز کے بعد تسبیح فاطمی کا پڑھنا مستحب ہے اور احادیث میں مختلف تعداد منقول ہیں، ایک روایت میں ہر نماز کے بعد دس دفعہسبحان اللہ، الحمد للّٰہ اور اللہ اکبر کی تلقین کی گئی ہے، حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ۳۳/۳۳ دفعہ سبحان اللہ، الحمد للّٰہ اور اللہ اکبر ۳۴/دفعہ کہنے کا ذکر آیا ہے، اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی راویت ان کے علاوہ مزید دس دفعہ لا الہ الا اللہ پڑھنے کا بھی ذکر ہے، مولانا عبد الرحمن مبارکپوریؒ نے شرح ترمذی میں اور بھی روایتیں نقل کی ہیں جس میں مختلف تعداد مذکور ہیں، ان روایتوں کو سامنے رکھ کر یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ حدیثوں میں جو تعداد مروی ہے ان میں سے کسی بھی تعداد میں ان اذکار کا پڑھ لینا کافی ہے، تاہم یہ بات ظاہر ہے کہ جتنی زیادہ تعداد ہوگی اسی نسبت سے اجرو ثواب بھی زیادہ ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۰۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)