انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عملیات کرنے والے کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر وہ قرآنی عملیات کرتے ہیں تو قرآنی عملیات کرنا جائز ہے اور حدیث سے ثابت ہے، اس لئے اس میں کچھ حرج نہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے، جو عامل مشرکانہ اور مبتدعانہ اقوال وافعال سے کام لیتا ہو، غیر محرم عورتوں کے ساتھ تنہائی اختیار کرتا ہو، غیب کی باتوں سے باخبر ہونے کا دعویٰ کرتا ہو، اس کو امام بنانا درست نہیں اور افسوس کہ آج کل ایسے عاملوں ہی کی کثرت ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۱۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۲۰۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)