انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مرض کی تخفیف کے لئے آپ ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی عیادت فرمائی، تو فرمایا کہ کوئی مریض ایسا نہیں جس کی موت مقدر نہ ہو اوراس پر یہ دعاء پڑھی جائے تو مرض میں تخفیف ہو۔ حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مریض کی عیادت کرے اورسات مرتبہ یہ دعاء کرے، اگر اس کی موت نہیں تو مرض میں تخفیف ضرور ہوگی۔ اَسْئَلُ اللہَ الْعَظِیْمِ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَشْفِیْکَ ترجمہ: سوال کرتا ہوں بزرگ اللہ سے جو بلند بالا عرش کا مالک ہے کہ تم کو شفاء دے۔ (الدعاء:۱۳۲۲،بسندحسن،ابوداؤد:۴۴۲) فائدہ: متعدد صحابہ سے متعدد کتب احادیث میں یہ روایت مذکور ہے کہ اس دعاء کو ۷ مرتبہ پڑھنے سے اگر موت نہ مقدر ہوئی تو صحت یا مرض میں تخفیف ہوگی۔