انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق کے سجدۂ سہو کا کیا حکم ہے؟ جو شخص دُوسری یا بعد کی کسی رکعت میں آکر جماعت میں شامل ہو اس کو ”مسبوق’’ کہتے ہیں، مسبوق کو چاہئے کہ جب امام سجدہٴ سہو کرے تو یہ سلام پھیرے بغیر امام کے ساتھ سجدہ کرلے، اور پھر امام کی نماز ختم ہونے کے بعد اپنی رہی ہوئی رکعت یا رکعتیں پوری کرے، ان رکعتوں میں اگر اس کو کوئی سہو ہوجائے تو دوبارہ سجدہٴ سہو کرے گا، ورنہ نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷۳، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۹۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۶،کتب خانہ نعیمیہ ویوبند)