انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قالین پر سجدہ کرنے سے سجدہ ادا ہوتا ہے یا نہیں؟ بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مساجد میں نرم قالینیں بچھی ہوئی ہیں؛ حالانکہ حکم یہ ہے کہ سجدہ سخت جگہ پر کیا جاے، گھروں میں بھی خواتین نرم مصلی استعمال کرتی ہیں تو معلوم ہونا چاہئے کہ سخت جگہ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوہے یا پتھر پر سجدہ کیا جائے، سخت جگہ کا مطلب یہ ہے کہ پیشانی ٹک جائے، چنانچہ فقہاء نے لکھا ہے کہ گھاس، بھوسہ، اسپنچ، یا برف پر سجدہ کیا جائے اور پیشانی اور ناک ٹک جائے اور کسی سخت جگہ جاکر رُک جائے تو یہ بھی کافی ہے، اس لئے مروجہ قالین اور مصلی پرنماز درست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۸۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)