انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اُشتر وابن عباسؓ کوفہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے محمد بن ابی بکرؓ اورمحمد بن جعفر کے ناکام واپس آنے پر اُشتر کی طرف مخاطب ہوکر کہا کہ تم ابن عباسؓ کو ہمراہ لے کر جاؤ اور ابو موسیٰ کو جس طرح ممکن ہو سمجھاؤ؛چنانچہ یہ دونوں کوفے پہنچے، ہرچند ابو موسیٰ کو سمجھا یا اور فوجی امداد طلب کی،لیکن ابو موسیٰ آخر تک ہر ایک بات کا صرف ایک ہی جواب دیتے رہے کہ جب تک فتنہ فرو نہ ہوجائے میں تو سکوت ہی اختیار رکھوں گا،اشتر اورابن عباسؓ دونوں مجبور ہوکر واپس چلے آئے، اورعرض کیا کہ وہاں ابو موسیٰ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔