انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز میں تعوّذ اور تسمیہ کب پڑھیں؟ تعوّذ تو صرف پہلی رکعت میں پڑھنا ہے؛ لیکن بسم اللہ ہررکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے پڑھنا مسنون ہے؛ خواہ وہ فرض ہو یا واجب یا سنت؛ البتہ سورۂ فاتحہ اور اس کے بعد والی سورت کے درمیان بسم اللہ پڑھنا جائز ہے نہ کہ مسنون؛ البتہ تعوّذ وتسمیہ کا تعلق قرآن مجید کی قرأت سے ہے، اس لئے جس کے ذمہ قرآن کی تلاوت ہو وہ تسمیہ وتعوّذ پڑھےگا، یعنی امام اور منفرد، مقتدی کے ذمہ چونکہ قرأت نہیں اس لئے وہ تعوذ اور تسمیہ بھی نہیں پڑھےگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۷۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)