انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عیدگاہ بننے تک عید کی نماز کہاں پڑھیں؟ شہر ، قصبہ اور وہ بڑا گاؤں جو قصبہ جیسا ہو اور وہاں جمعہ اور عیدین وغیرہ پڑھنے کی علماء نے اجازت دی ہو، وہاں عید گاہ نہ ہو تو آبادی سے باہر عیدگاہ بنانا ضروری ہے، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے عیدگاہ میں نمازِ عید کے لئے جمع ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بتلائی ہے کہ ہر ملت کے لئے ایک دن ہوتا ہے جس میں ان کی شان و شوکت ظاہر ہو اور ان کی تعداد زیادہ معلوم ہو، اسی وجہ سے عیدگاہ میں تمام لوگوں کے جمعہ ہونے کو سنت قرار دیا گیا ہے، آنحضرت ﷺ عیدگاہ ایک راستہ سے جاتے تھے اور دوسرے راستے سے واپس آتے تھے تاکہ دونوں راستوں کے باشندے مسلمانوں کی شان و شوکت اچھی طرح دیکھ لیں، لہٰذا جلد عیدگاہ بنانا چاہئے اور عیدگاہ بننے تک آبادی سے باہر کوئی جگہ متعین کرکے تمام مسلمان اسی میں نماز پڑھیں اور اجر عظیم کے حقدار بنیں، انشاء اللہ سبقت کرنے والے زیادہ ثواب کے حقدار ہوں گے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۷۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)