انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق امام کے سجدۂ سہو سے پہلے کھڑا ہوگیا تو کیا حکم ہے؟ مسبوق کو امام کی غلطی کا علم نہ تھا اس لئے امام کے سجدۂ سہو سے پہلے قیام کرلیا ، بعد میں سجدۂ سہو کا علم ہوا تو اس صورت میں اگر اس رکعت کو سجدہ کے ساتھ مقید نہ کیا ہو تو لوٹ کر امام کی متابعت کرے اگر اس رکعت کا سجدہ کرچکا ہے تو واپس نہ آئے بلکہ آخر میں سجدۂ سہو کرلے،اگر سجدہ کے بعد لوٹ کر آئے گا تو اس صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)