انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قارئین تاریخ جس طرح تاریخ کا مرتب کرنا اورتاریخ کی کتاب لکھنا بے حد دشوار اورمشکل کام ہے ،اسی طرح تاریخ کا مطالعہ کرنا اوراس مطالعہ سے کماحقہ فائدہ اٹھانا بھی کوئی آسان کام نہیں ہے،تاریخ پڑھنے والوں کو چاہئے کہ حالاتِ رفتگاں کے مطالعہ کو عبرت آموزی کا ذریعہ سمجھیں، پہلے لوگوں کی غلطیوں اوربد اعمالیوں کے بد نتائج سے واقف ہوکر اُن غلطیوں اوربد اعمالیوں سے اپنے آپ کو بچا کر رکھنے کا عزم صمیم کرتے جائیں نیکوں کی نیکیوں کے بہترین نتائج سے مطلع ہوکر ان نیکیوں کے عامل بننے پر آمادہ ہوجائیں،کسی ایسے شخص کو بُرا کہنا یا گالیاں دینا جو اس دنیا کے تماشاگاہ سے رخصت ہوچکا ہے جوانمردی سے بعید ہے ہاں کسی گذرے ہوئے سے محبت کا اظہار اوراُس کے لئے دعائے خیر کرنا اُس کی برائیوں کی نیک تاویل کرنا کوئی عیب کی بات نہیں ہے، ملکوں،شہروں،پہاڑوں،صحراؤں،تماشاگاہوں،بازاروں کی سیر کرنا اورتاریخی کتابوں کا مطالعہ کرنا ایک دوسرے سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں،فرق صرف اس قدر ہے کہ ملکوں اورشہروں کا سیاح اپنی ساری عمر کی سیاحت وسفر سے جو تجربہ حاصل کرسکتا ہے تاریخی کتابوں کا پڑھنے والا اس سے زیادہ قیمتی تجربہ اپنے ایک دن یا ایک ہفتہ کے مطالعہ سے کرسکتا ہے،تاریخی کتابوں کا مطالعہ کرنے والا جس قدر بے جا تعصب میں مبتلا ہوگا اُسی قدر اس کو تاریخی مطالعہ کا نفع کم ہوگا۔