انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تواتر کی مختلف قسمیں تواتر کی دوقسمیں ہیں: (۱)تواتر لفظی (۲)تواتر معنوی۔ تواتر لفظی بہت کم احادیث میں ہے، ہاں اگرحدیثوں کے الفاظ مختلف ہوں؛ لیکن ان سب میں بات ایک ہی کہی گئی ہوتواس قدر مشترک کاتواتر بھی بہرحال قائم اور ثابت ہوگا، یہ تواترمعنوی ہے، کافی حدیثی مواد تواترمعنوی کے درجے کو پہنچتا ہے: "حدیث متواتر کے بکثرت موجود ہونے کی روشن دلیل یہ ہے کہ کتبِ احادیث جوعلماء مصر میں متداول ہیں ان کا انتساب جن مصنفین کی طرف کیا جاتا ہے یہ نسبت ایک یقینی امر ہے پس اگر یہ مصنفین انہی کتابوں میں متفق ہوکر ایک حدیث کواتنے رواۃ سے روایت کریں جن کا جھوٹ پر اتفاق عادۃ ناممکن ہوتوبلاشک یہ حدیث متواتر ہوگی اور قائل کی طرف اس کا انتساب مفید علم یقینی ہوگا اور یہ بات ظاہر ہے کہ اس قسم کی حدیثیں کتبِ مشاہیر میں بکثرت موجود ہیں"۔ (شرح اردو قال ابوداؤد:۱/۳۷، مطبوعہ: دیوبند)