انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اجتماعی ادارے عربی تاریخوں سے پتہ چلتا ہے کہ بعض مقامات پریہود کے اجتماعی ادارے بھی قائم تھے، خود مدینہ میں بیت المدارس کے نام سے ان کا ایک ادارہ تھا جس میں ان کے احبار اور صاحب امریکجا ہوکرآپس میں صلاح ومشورہ کرتے تھے؛ ممکن ہے کہ مراسم عبادت بھی وہ یہیں ادا کرتے ہوں اور یہیں پران کی مذہبی کتابیں بھی محفوظ رہتی ہوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کئی بار بغرض تبلیغ یہاں تشریف لے گئے تھے (روض الانف:۳/۳۸) خصوصیت سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکور ہے کہ وہ اکثران کے مدارس میں جاتے رہتے تھے، جس کی بناء پریہود ان سے کہتے تھے کہ ہم کوآپ سے بہت انس ہے۔ (تفسیر طبری:۱/۳۲۶) اس کے علہاوہ ان کے قلعے بھی اجتماعی کاموں میں استعمال کیے جاتے تھے، خیبر میں ان کے فوجی اور مالی دونوں الگ الگ ادارے تھے اور ان کے علیحدہ علیحدہ ذمہ دار تھے۔