انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء کی درخواست حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ تشریف لائے تو ہم نے (مہمانی میں) بکری ذبح کی تو آپ نے (ازراہ مسرت) فرمایا تم نے میرے نزدیک گوشت کے پسندیدہ ہونے کو محسوس کرلیا(جس کی وجہ سے بکری ذبح کی) جب آپﷺ تشریف لے جانے لگے،تو ان کی بیوی نے درخواست کیا اے اللہ کے رسول ہمارے اورہمارے شوہر کے لئے دعائے رحمت و خیر فرمادیجئے ؛چنانچہ آپ نے دعاء فرمادی۔ (احسان:۳/۲۶۵) فائدہ:اس سے معلوم ہوا کہ فراغت طعام پر رخصت کے وقت برکت وخیر کی دعاء کی درخواست کی جاسکتی ہے،نیز یہ کہ بڑوں سے دعاء کی درخواست کرنی چاہیے۔