انوار اسلام |
س کتاب ک |
جنازہ پرچار کے بجائے تین تکبیرات کہے تونماز ہوجائے گی؟ نماز جنازہ میں چاروں تکبیرات فرض ہیں؛ اس لئے اگرایک تکبیر بھی چھوٹ جائے تونماز درست نہیں ہوگی؛ کیونکہ فرض کے چھوٹ جانے سے عبادت فاسد ہوجاتی ہے؛ اگرامام نے تیسری تکبیر کے بعد بھول کرسلام پھیردیا اور نماز کوفاسد کرنے والی کسی بات کے پیش آنے سے پہلے یاد آگیا تواسے چاہئے کہ فوراً چوتھی تکبیر کہہ لے اور اس کے بعد سلام پھیردے تونماز ہوجائے گی۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۷۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۵۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۲۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)