انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت انسؓ صحیح بخاری میں حضرت انسؓ روایت کرتے ہیں کہ میری ماں نے نبی کریمﷺ سے کہا کہ یا رسول اللہ اپنے خادم انس کے لیے اللہ سے دعا فرمایے آپﷺ نے دعا فرمائی کہ اے اللہ انس کو بہت سی اولاد دے اور بہت سا را مال عطا فرما ،اس وقت مال واولاد کا یہ حال ہے کے بیٹے بیٹیاں اور ان کی اولاد کی تعداد سو کے قریب ہے، ابن جوزی نے روایت کی ہے کہ حضرت انس کے لیے رسول اللہ کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ اور لوگوں کے باغ میں سال میں ایک بار پھل آتا اور انس کے باغ میں دو بار پھل آتا