انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱)شرح معانی الآثار امام طحاویؒ (۳۲۱ھ) اپنے طرز کی نہایت عجیب کتاب ہے، کتبِ حدیث میں اس کی مثل نہیں، درسی کتاب ہے دارالعلوم دیوبند میں دورۂ حدیث میں پڑھائی جاتی ہے، افسوس کہ اس کی طباعت میں بہت کم محنت کی گئی ہے، موجودہ مطبوعہ نسخوں میں تقریباً ہرصفحے میں کوئی نہ کوئی غلطی موجود ملتی ہے، مظاہرالعلوم سہارنپور کے مولانا محمدایوب صاحب نے اس سلسلہ میں بہت محنت کی ہے اور "تصحیح الاغلاط الکتابیہ الواقعہ فی النسخ الطحاویہ" دوضخیم جلدوں میں شائع کی ہے، یہ کتاب مکتبہ اشاعت العلوم، سہانپور سے ملتی ہے، علامہ عینی جیسے بلند پایہ محدثین نے شرح معانی الآثار کی شرح کئی ضخیم جلدوں میں لکھی ہیں۔