انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کا نماز کے بعد مقتدیوں کی طرف رخ کرکے دعاء مانگنا کیسا ہے؟ فجر اور عصر میں نماز کے بعد مقتدیوں کی طرف رخ کرکے بیٹھنا چاہئے، باقی نمازوں میں چونکہ مختصر دعاء کے بعد سنتوں کے لئے کھڑے ہوجاتے ہیں اس لئے اس مختصر وقفہ میں مقتدیوں کی طرف منہ کرکے بیٹھنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اور فجر اور عصر کے بعد تسبیحات پڑھ کر دعاء کی جاتی ہے اس لئے طویل وقفہ ہونے کی وجہ سے مقتدیوں کی طرف منہ کرکے بیٹھتے ہیں، نماز کے بعد امام کو رخ بدل لینا چاہئے، خواہ دائیں جانب کرلے یا بائیں جانب، یا مقتدیوں کی طرف کرے، بہر حال مقتدیوں کی طرف پشت کرکے نہ بیٹھے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷۵ ، کتب خانہ نعیمیہ۔ فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۷۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)