انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اتابکان (اربیلا) عمادالدین زنگی کے ترکی افسروں میں ایک افسر زین علی کوچک بن بکتگین تھا، اس نے اس کوموصل میں اپنا نائب مقرر کیا تھا، سنہ۵۳۹ھ میں زین الدین علی کوچک نے سنجار، حران، تکریت، اربل یعنی اربیلا کواپنی حکومت میں شامل کیا اور اربل کواپنا دارالحکومت بناکر اپنی الگ حکومت قائم کی، یہ حکومت زین الدین علی کوچک کے خاندان میں سنہ۶۳۰ھ تک قائم رہی، اس کے بعد خلیفہ بغداد کا اس پربراہِ راست قبضہ ہوگیا تھا۔