انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ حضرت کعب بن عمیر غفاری بجانب ذات اطلاح(ربیع الاول۸ہجری) حضور اکرم ﷺ نے حضرت کعب ؓ بن عمیر غفاری کو پندرہ افراد کے ساتھ " ذات اطلاح " نامی جگہ کی طرف بھیجا جو کہ وادیٔ القریٰ سے آگے ہے ، وہاں انہیں دشمنوں کی کثیر تعداد کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ان کو اسلام کی دعوت دی جو انہوں نے قبول نہیں کی اورتیر برسانے شروع کر دئیے، جب اصحابؓ رسول نے یہ منظر دیکھا تو انہوں نے شدید لڑائی کی یہاں تک کہ شہید ہوگئے ، صرف ایک آدمی زخمی ہو کر نچ نکلنے میں کامیاب ہو سکا ، اس نے جا کر بتایا تو حضور ﷺ پر بڑا گراں گزرا، آپﷺ نے ایک لشکر بھیجنے کا فیصلہ کیا لیکن پتہ چلا کہ دشمن کسی دوسری جگہ چلے گئے ہیں تو آپ ﷺ نے ارادہ ملتوی کر دی. ا(ابن سعد)۔