انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ایلاء (بیوی سے صحبت نہ کرنے کی قسم کھانے) کا بیان ایلاء کے لغوی واصطلاحی معنی warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. ایلاء کے لغوی معنی: قسم (یمین) کے ہیں خواہ کسی بھی بات پر قسم کھائی جائے۔ حوالہ الإيلاء: الحلف(تفسير ابن كثيرالبقرة:۲۲۶) بند اصطلاحی معنی:کوئی شخص اپنی بیوی سے مطلق طور پر یا ہمیشہ کے لیے یا چار مہینہ اوراس سے زیادہ مدت کے لیے صحبت نہ کرنے کی قسم کھالے، اسی طرح بیوی سے صحبت کرنے کی صورت میں کوئی ایسی چیز اپنے اوپر لازم کرلے جس کی ادائیگی ایک گونہ دشوار اور مشکل ہو مثلا یہ کہے کہ اگر میں تجھ سے صحبت کرلوں تو مجھ پر حج یا روزہ وغیرہ واجب ہوجائے توبھی ایلاء ہی شمارہوگا۔ حوالہ لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ (البقرة:۲۲۶) والإيلاء شرعاً: الحلف بالله تعالى أو بصفة من صفاته أو بنذر أو تعليق طلاق على ترك قربان زوجته مدة مخصوصة (الفقه الاسلامي وادلته تاريخ الإيلاء ومعناه وألفاظه:۵۰۳/۹) بند