انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شب مزدلفہ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے اس دعا کا پڑھنا مستحب لکھا ہے۔ اَللّٰھُمَّ کَمَا وَقَفْتَنَا فِیْہِ وَاَرَیْتَنَا اِیَّاہُ فَوَفِّقْنَا لِذِکْرِکَ کَمَا ھَدَیْتَنَا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا کَمَا وَعَدْتَنَا بِقَوْلِکَ وَقَوْلُکَ الْحَقُّ فَاِذَا اَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْکُرْو اللہَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرامِ وَاذْکُرُوْہُ کَمَا ھَدَاکُمْ وَاِنْ کُنْتُمْ مِنْ قَبْلِہ لَمِنَ الضَّالِّیْنَ ثُمَّ اَفِیْضُوْا مِنْ حَیْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوْاللہَ اِنَّ اللہ غَفُوْررَحِیْمٌ،رَبَّنَا آتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِیْ الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ،اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کُلُّہُ وَلَکَ الْکَمَالُ کُلُّہُ وَلَکَ الْجَلَالُ کُلُّہُ وَلَکَ التَّقْدِیْسُ کُلُّہُ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ جَمِیْعَ مَااَسْلَفْتُہُ وَاعْصِمْنِیْ فِیْمَا بَقِیَ وَارْزُقْنِیْ عَمَلاً صَالِحاً تَرْضٰی بِہ عَنِّی یَا ذَالْفَضْلِ الْعَظِیْم،اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْتَشْفِعُ اِلَیْکَ بِخَوَاصِ عِبَادِکَ أَتَوَسَّلُ بِکَ اِلَیْکَ اَسْئَلُکَ اَنْ تَرْزُقْنِیْ جَوَامِعَ الْخَیْرِ کُلَّہُ وَاَنْ تَمُنَّ عَلَّی بِمَا مَنَنْتَ بِہ عَلی اَوْلِیَائِکَ وَاَنْ تُصْلِحَ حَالِیْ فِیْ الْآخِرَۃِ وَالدُّنْیَا یَاآرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ (اذکار:۱۷۱) ترجمہ:اے اللہ جیسے یہاں کی توفیق دی اوراسے دکھایا پس ہمیں اپنے ذکر کی توفیق عطا فرما، جیسا کہ آپ نے ہدایت دی،ہماری مغفرت فرما ہم پر رحم فرما ،جیسا کہ آپ نے اپنے قول میں وعدہ کیا ہے اورآپ کا قول حق ہے، جب تم عرفات سے کوچ کرو تو مشعر حرام کے پاس خدا کا ذکر کرو اس کا ذکر کرو جیسا کہ تم کو بتایا ہے اوراس سے پہلے تم گمراہ تھے پھر وہاں سے کوچ کرو جہاں سے لوگ کوچ کرتے ہیں، اللہ سے مغفرت مانگو وہ مغفرت کرنے والا مہربان ہے،اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی اچھائی عطا فرمائیے اورآخرت میں بھی بھلائی عطا فرمائیے اور عذاب دوزخ سے بچادیجئے، اے اللہ آپ ہی کے لئے پوری تعریف ہے آپ ہی کا سارا کمال ہے آپ ہی کے لئے سارا جلال ہے آپ ہی کے لئے ساری پاکی ہے اے اللہ ہمارے تمام پچھلے گناہ کو معاف کردیجئے اورآئندہ حفاظت کیجئے اور عمل صال کی تو فیق دیجئے جس سے ہم سے آپ راضی ہوجائیں ،اے بڑے فضل والے اے اللہ آپ کے خاص بندے کو آپ کے پاس سفارشی بناتا ہوں اورآپ کی طرف اس کو وسیلہ بناتا ہوں کہ آپ ہمیں تمام خیر سے نوازیں اور ہم پر اسی طرح احسان فرمائیں جیسا کہ آپ اپنے اولیاء پر احسان فرمایا ہے اوریہ کہ ہمارے حال کو دنیا اورآخرت میں بہتر بنادیجئے اے رحم کرنے والے میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ علامہ نووی رحمۃ اللہ علیہ نے مزدلفہ کی رات یہ دعا نقل کی ہے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اَنْ تَرْزُقَنِیْ فِی ھٰذا الْمَکَانِ جَوامِعَ الْخَیْرِ کُلَّہُ وَاَنْ تُصْلِحَ شَأنِیْ کُلَّہُ وَاَنْ تَصْرِفَ عَنِّی الشَّرَ کُلَّہُ فَاِنَّہُ لَا یَفْعَلُ ذَلِکَ غَیْرُکَ وَلَا یَجُودُ بِہ اِلَّا اَنْتَ (اذکار:۱۷۱،ہدایۃ السالک:۳/۱۰۸۵) ترجمہ:اے اللہ میں سوال کرتا ہوں آپ سے کہ ہمیں آپ اس مکان کی تمام جامع خوبیوں سے نوازئیے اوریہ کہ ہمارے تمام احوال کو درست فرما دیجئے اورہم سے تمام برائیاں دور فرمادیجئے کہ آپ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا، آپ کے علاوہ کوئی نہیں بخش سکتا۔ مزدلفہ کی رات بڑی فضیلت واہمیت کی ہے،ذکر ،تلبیہ،تلاوت قرآن اوردعاؤں میں یہ رات گذارے کہ یہ رات اولیاء صالحین کی صحبت میں گذررہی ہے جس کا مصاحب کبھی خالی نہیں جاتا۔ (ہدایۃ السالک:۱۰۵۸)